i پاکستان

کراچی،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمیتازترین

August 25, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔پہلا واقعہ سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایدھی حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 32 سالہ لال محمد کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرا واقعہ لیاری کے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا جہاں محلے کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان طحہ جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق، لیاری میں ہونے والی فائرنگ کا ذمہ دار صدام نامی ملزم ہے جس نے جھگڑے کے دوران طحہ کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی