کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون اور ملیر سٹی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 4/A اسلام نگر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عبداالخالق ولد محمد خان کے نام سے کی گئی۔فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ادھر ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر مندر جوہرآباد یاسین سائیکل والی گلی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد وسیم ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی