i پاکستان

کراچی،کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی موت کا مقدمہ سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف درجتازترین

August 21, 2025

کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی موت کا مقدمہ سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر حکام کے خلاف درج کرلیا گیا، گلستان جوہر میں 2 روز قبل کرنٹ لگنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، شفیق موڑ پر بھی بچے کو کھمبے سے کرنٹ لگ گیا۔ رپورٹ کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس نے ناتھا خان گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں کی موت پر ان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلی افسران کو نامزد کیا گیاہے، مقدمے میں غفلت و لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پیر کو ناتھا خان گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ سلطان اور 20 سالہ سراج جاں بحق ہوگئے تھے، دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی