کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں کروڑوں روپے کی واردات میں مدعی خود ہی ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق 16 جولائی کو سرجانی کے سیکٹر 4 میں گھر میں چوری کی اطلاع دی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ مدعی کے چچا نے خوردبردکی گئی25 لاکھ کی رقم کو 4 سے 5 کروڑ روپے ظاہر کیا اور مدعی نے 15 تولے کے 15 طلائی بسکٹ چوری ہونے کا بھی دعوی کیا تھا۔پولیس کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی واردات میں مدعی خود ہی ملوث نکلے، جنہوں نے رقم، موبائل فون اور زیورات چھپائے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی اوراس کے منہ بولے چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی