کرک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق نرس اسپتال سے ڈیوٹی کے بعد ہاسٹل گئی تھی جس کی لاش ہاسٹل سے ہی برآمد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی نرس کی موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی