i پاکستان

قطر سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے ، معاملہ اب فلسطین سے آگے بڑھے گا، خواجہ آصفتازترین

September 12, 2025

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور قطر میں یہ احساس ہے کہ معاملہ اب فلسطین سے آگے بڑھے گا۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا قطر پر حملے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی ناراضی کافی نہیں ہے، عرب ممالک کو اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ امریکا کی پہلی اور آخری ترجیح اسرائیل ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ قطر سمیت پوری عرب دنیا یہ سمجھتی ہے کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور وہاں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ معاملہ اب صرف فلسطین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ آگے بڑھے گا، یہ مسئلہ مسلم امہ کو حل کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں امن قائم ہو جائے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک دن کے لئے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، جب تک جنگ جاری رہے گی نیتن یاہو کا اقتدار چلتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی