20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1230 روپے تک پہنچ گیا۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آ ٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوا۔ فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آ ٹے کی قیمت کم ہو گی۔ دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں گیارہ سو روپے میں دستیاب تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی