i پاکستان

لاہور، 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کو قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتارتازترین

August 26, 2025

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس گرفتارکر لیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی