i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ، بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کا ریفرنس بھجوانے کیلئے درخواست دائرتازترین

May 20, 2025

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کا ریفرنس بھجوانے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔اشبا کامران نامی شہری کی جانب سے جمع کرائی گئی اس درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں انتخابی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کی نااہلی کا ریفرنس بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی سیٹ پررکن قومی اسمبلی بنے ہیں، جبکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بطور ایم این ایبلاول بھٹو زرداری کادوہرا کردار الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کو بلاول بھٹو زرداری کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی