i پاکستان

لاہور ،بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، لڑکا ،لڑکی جاں بحق،ایک شخص زخمیتازترین

August 26, 2025

لاہور میں کھیرا پل منہالہ روڈ کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی شخص کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پچیس سالہ رانی اور اٹھارہ سالہ آفتاب شامل ہیں جبکہ پینتیس سالہ شرجیل زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لئے گرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی