i پاکستان

لاہور بورڈانٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 18ستمبرکو کرے گا، پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائیگاتازترین

August 29, 2025

لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان 18 ستمبر کو کرے گا۔لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا،انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر سے لیا جائے گا۔ انٹرکے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے 20 سے 30 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ وصول کیا جائے گا،یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ وصول ہوگا جبکہ 8 سے 13 اکتوبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ وصول ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی