i پاکستان

لاہور، ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر 3 کانسٹیبلز برطرفتازترین

December 05, 2025

لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔ کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلی افسران نے دیکھی تو نوٹس لے لیا۔بعد ازاں ایس پی ماڈل ٹائون شہر بانو نقوی نے انکوائری کے بعد تینوں اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی