i پاکستان

لاہور' کھیت سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، بیٹوں نے پیسے نہ دینے پر قتل کیاتازترین

September 09, 2025

لاہور میں بیٹوں نے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی جو انسانی ڈھانچہ بننے کے بعد پولیس کو ملی، بعد ازاں خاتون کی شناخت مارگیٹ کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں کھیت سے چند روز قبل ملنے والا انسانی ڈھانچہ مارگیٹ نامی خاتون کا نکلا، خاتون کو اس کے دو بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق لاش سے کچھ فاصلے پر زمین میں دھنساہوا شاپنگ بیگ ملا تھا، جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے تھے، بجلی کے بلوں کے ذریعے خاتون کے گھر کا پتا ملا، پولیس ٹیم گھر تک پہنچی تو خاتون کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے دو بیٹوں سے پوچھ گچھ کی تو انھوں نے اعتراف جرم کر لیا، دونوں بیٹوں نے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کیا، ملزمان نے لاش رکشے میں ڈال کر کھیت کے قریب پھینک دی تھی، گرفتار دونوں ملزمان بھائی نشے کے عادی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی