i پاکستان

لاہور' ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت کردیا' اغواء کا ڈرامہ بے نقابتازترین

September 09, 2025

لاہور میں ماں نے 6 ماہ کے بچے کو فروخت کرکے اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا، جو بے نقاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ میں 6 ماہ کے بچے کے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، بچے کی ماں نے دائی کے ساتھ مل کر بچہ فروخت کیا اور اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان چونگی امر سدھو سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی ماں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی