i پاکستان

لاہور میں اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے مقررتازترین

November 17, 2022

پنجاب کابینہ نے اورنج ٹرین کے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ کی منظوری دے دی۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین کا 4 کلومیٹر تک کرایہ 20 روپے، 5 سے 8 کلومیٹر تک کا کرایہ 25 روپے اور 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے مقرر کر دیا گیا۔ اورنج ٹرین کا 13 سے 16 کلومیٹر تک کرایہ 35 روپے اور 16 سے 27 کلومیٹر آخری اسٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔نیا کرایہ نامہ(آج) جمعہ 18 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی