لاہورمیں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی گئی،پانچ تحصیلوں سے سیلاب سے مجموعی طورپر82 ہزار 952 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔سیلابی صورتحال پرضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق لاہورکی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات متاثر ہوئے،تحصیل سٹی 4، راوی9، علامہ اقبال5، رائیونڈ 7 اور تحصیل واہگہ کا ایک موضع متاثر ہوا۔رپورٹ کے مطابق 7888 افراد کو محفوط مقامات تک پہنچانے کیلئیٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی،سیلاب میں پھنسے36 ہزار658 افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،تین افرادزخمی ہوئے،سیلاب کے باعث لاہورمیں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کیباعث ایک روڈ کونقصان پہنچا،سیلاب کیباعث نہ کوئی چھت گری،نہ بند ٹوٹا نہ ہی کوئی پل گرا،سیلاب کیپیش نظر لاہورمیں17 میڈیکل کیمپ قائم کییگئے،میڈیکل کیمپس میں 16 ہزار 967 افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کی گئی۔لائیو سٹاک کے26 ویٹنری کیمپس کا قیام کیا گیا،ویٹنری کیمپس میں 18921جانوروں کو طبی سہولت دی گئی،13 ہزار621جانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی