انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی 26 نومبر احتجاج سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل سردار مصروف، مرتضی طوری، آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئے، اے ٹی سی نے شہریات آفریدی کی عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کیخلاف تھانہ ترنول،سیکریٹریٹ، مارگلہ، کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی