لاہور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے نام پر تاوان لینے کے واقعات بڑھنے لگے۔ایف آئی آر کے مطابق مناواں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد نے ایک شہری کو اغوا کیا اور سی سی ڈی کے جعلی مقابلے میں پارکرنے کی دھمکی دی اور جان بخشنے کے لئے4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، شہری اور اغواکاروں میں ڈیڑھ لاکھ روپے میں بات طے ہوگئی۔متاثرہ شہری نے واردات کی اطلاع مناواں پولیس کو دی جس نے مقدمہ درج کرکے چا روں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ چند دن پہلے رائیونڈ کے علاقے میں بھی دو پولیس اہلکاروں نے سی سی ڈی کے نام پر شہریوں کو لوٹا تھا جس کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی