i پاکستان

لاہور، پولیس کانسٹیبل گھر سے واردات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،اہلخانہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیاتازترین

November 26, 2025

لاہور میں گھر سے پولیس اہلکار واردات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اہل خانہ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کرکے ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں تھانہ ریس کورس کی حدود میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا پولیس اہلکار اہل خانہ کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ۔اہل خانہ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کرکے ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل مرزا احمد بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور مسلسل زیورات اور نقدی کا مطالبہ کرتا رہا۔ اہل خانہ کی مزاحمت پر اسے قابو کرلیا گیا۔ریس کورس تھانے نے گھر کے مالک کی مدعیت میں ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی