i پاکستان

لاہور ،تجاوزات کیخلاف آپریشن، ہوٹل ملازمین کا پیرافورس پر حملہ، اہلکاروں پر تشدد، وردیاں پھاڑ دی گئیں،مقدمہ درج،تین افراد گرفتارتازترین

September 16, 2025

لاہور میں غالب مارکیٹ گلبرگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل ملازمین نے پیرا فورس پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق پیرا فورس پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تہہ بازاری کا عملہ فردوس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہا تھا،حملہ ایک ہوٹل کے ملازمین نے کیا ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے پیرافورس کے اہلکاروں پر تشدد کیا اور ان کی وردیاں پھاڑڈالیں جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3 افراد کوگرفتار کر لیا۔مقدمے میں انفورسمنٹ انسپکٹر کی اسٹک چوری ہونے ، سرکاری ملازمین پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی