i پاکستان

لاہور' : زیادہ کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی 18 گاڑیاں تھانوں میں بندتازترین

August 19, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصدکمی پر عملدرآمد کے لیے لاہور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے زیادہ کرا یہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی 18 گاڑیاں تھانوں میں بند کردیں ۔ جنرل بس اسٹینڈ سمیت تمام اڈوں پرنئیکرائے نامےآویزاں کردیے گئے ہیں جب کہ نئے کرائے نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں میں 18 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔اس کے علاوہ 27 گاڑیوں کے چالان کرکے 2 لاکھ 56 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی