لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 324 ریکارڈ کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، فیصل آباد کی فضا سب سے آلودہ ہے، اے کیو آئی 400 کو چھو گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں 300 اور ملتان میں اے کیو آئی 265 تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، غیر ضروری باہر آنے جانے سے گریز کرنے اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھندچھائی رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی