کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کی جرائم کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ رات 2 مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے ، پہلی کارروائی ہئیر کے علاقے میں کی گئی۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہئیرکے علاقے میں سی سی ڈی اور ڈاکوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم انور ملنگی مارا گیا۔سی سی ڈی، انور ملنگی کو ریکوری کیلئے ڈیفنس سے ہئیر لے جا رہی تھی، گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، انور ملنگی مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم کے ساتھی فرار ہوگیا جس کا پولیس تعاقب کررہی ہے جبکہ ہلاک ملزم سنگین جرائم کے الزامات میں گرفتار تھا۔دوسری کارروائی سکھیکی مواں بھٹیاں میں کی گئی جہاں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، 15 پر ڈکیتی کی اطلاع پر سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کی اس دوران ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا، ڈاکو کے ساتھی اندھیر ے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی