لاہور میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں ماں اور شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔لاہور کے راوی پل پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔حادثے کے نتیجے میں 23 سالہ خاتون ارم اور اس کا 6 ماہ کا بیٹا عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ خاتون کا شوہر عدنان شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق عدنان اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ راوی پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی