i پاکستان

لیسکو کی جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئے بلز پالیسی میں تبدیلیتازترین

September 15, 2025

لیسکونے جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئیبلز چارج کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی۔انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو پکڑ کر کروڑوں یونٹس کے ڈی ٹیکشن بلز چارج کئے گئے،ڈی ٹیکشن بلز چارج ہونے پر صارفین نے ادائیگی کرنے کی بجائے عدالتوں سے رجوع کر لیا۔عدالتوں میں کیسز دائر ہونے پر ڈی بلز کی ریکوری کی شرح انتہائی کم ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اب لیسکو نے ریکوری کی شرح بڑھانے اور غلط ڈی ٹیکشن کی روک تھام کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑ کر ایڈوانس بلز کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں ہو سکیں گے،بجلی چوروں کو مقدمہ درج ہونے پر کنکشن بحالی کے لئے ایڈوانس بل جمع کروانا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی