i پاکستان

لکی مروت، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہیدتازترین

August 09, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار اپنی بیوی سمیت شہید ہوگئے۔تفصیل کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتہ باشی خیل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی بیوی کو شہید کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی رکشہ میں تترخیل سے گاں تتہ باشی خیل جارہے تھے، شہید ایف سی اہلکار بلوچستان میں بطور کلرک تعینات تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی