i پاکستان

لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیاتازترین

September 11, 2025

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم دہشتگردوں نے تترخیل میں واقع نیشنل بینک کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا تھا، دہشتگردوں نے بینک کے کمپیوٹرز، کیمرے اور دیگرسامان بھی توڑدیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بینک اور سامان کو آگ لگا دی، دہشتگردوں کے جانے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پرقابو پالیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی