وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے موسی خیل میں چوری کے شبے میں مشتبہ افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے غیرانسانی اور ماورائے قانون اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے فرسودہ رسم کے تحت انسانیت سوز عمل پر شدید اظہار برہمی کیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گلہ جان نامی مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری پر 6 افراد پر شک ظاہر کیا۔ڈی سی رزاق خان نے کہا کہ مشتبہ افراد کو آگ سے گزارنے کا فیصلہ مقامی سطح پر ایک جرگے نے کیا، تمام ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرموسی خیل نے کہا کہ غلام محمد نامی شخص نے آگ پر چلنے والی رسم کے لیے الا تیار کیا، 6 ملزمان گرفتار ہیں، مزید 2 کی شناخت کرلی گئی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی