i پاکستان

محکمہ ریلوے کا انوکھا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کردیتازترین

May 03, 2025

ریلوے انتظامیہ نے 5 سال بعد چلائی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس سے متعلق انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے اس کی کراچی سے روانگی کا سلسلہ ختم کردیا۔ رپورٹ مطابق ریلوے انتظامیہ نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کردی ہے۔اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو کوٹری سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی سے سفر کرنے والے مسافروں کو خیبر میل اور سکھر ایکسپریس سے کوٹری پہنچایا جائے گا، دھابیجی سے خوشحال خان ایکسپریس کے مسافروں کو سکھرایکسپریس اور خیبرمیل میں بٹھایا گیا۔خیبر میل، سکھر ایکسپریس گزشتہ رات دھابیجی پر خصوصی اسٹاپ دے کر تاخیر سے روانہ کیا گیا، خیبر میل کو کوٹری پر اسٹاپ دے کر روانگی میں تاخیر کی گئی۔سکھر ایکسپریس کراچی سے ہی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 2 بجے روانہ ہوئی

جبکہ خوشحال ایکسپریس کا کوٹری سے روانگی کا شیڈول11بج کر10 منٹ ہے۔سکھر ایکسپریس کراچی سے خوشحال ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر 5 بجے کوٹری پہنچے گی، کوٹری سے بھی خوشحال خان ایکسپریس کی روانگی میں تاحال 4 گھنٹے کی تاخیر ہوچکی ہے۔خوشحال خان ایکسپریس کراچی سٹی کی بجائے کوٹری اسٹیشن سے روانہ ہوگی، کراچی کے مسافروں کو کوٹری اسٹیشن پر مذکورہ ٹرین میں مخصوص نشستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ریلویانتظامیہ کے مطابق مسافر کراچی سے کوٹری تک خیبر میل اور سکھر ایکسپریس پر کوٹری پہنچیں گے، اس کے بعد مسافروں کا سفر خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ذریعے جاری رہے گا۔دوسری جانب ٹرین کے مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے بغیر اطلاع کے خوشحال خان خٹک کا شیڈول تبدیل کردیا، مذکورہ ٹرین ایم ایل 2 کے خستہ ٹریک پر روزانہ 6 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی