i پاکستان

محکمہ تعلیم سندھ کا سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہتازترین

May 24, 2025

محکمہ تعلیم سندھ نے بچوں کی جانب سے موبائل فون کے بڑھتے استعمال کے باعث سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق گھروں میں بچوں کی جانب سے موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وژن فار ایجوکیشن فانڈیشن آنکھوں کا معائنہ کرے گی۔محکمہ تعلیم نے کراچی ڈویژن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈائریکٹرز پرائمری ایلمنٹری سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز کو خطوط جاری کر دئیے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی آنکھوں کی صحت تعلیمی میدان میں سب سے ضروری ہے، لہذا تمام طلبہ کی آنکھوں کے ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے، تاکہ آنکھوں کی کسی ممکنہ بیماری یا نظر کمزور ہونے کی بروقت تشخیص کی جاسکے، اور تشخیص کے مطابق علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی