لاہور میں گلی میں کھیلتی کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے محلے دار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق بھاٹی گیٹ سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو کمسن بچی سے زیادتی کی کال موصول ہوئی۔ 13 سالہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم اسے بہلا پھسلا کراپنے گھر لے گیا۔ گھر والوں نے بچی کو گلی میں نہ پا کر تلاش شروع کی تو ایک گھر سے بچی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔ گھر والوں نے 15 پر کال کرکے پولیس کی مدد طلب کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ والدین سے گزارش ہے کہ کم عمر بچیوں کو اکیلے گھر سے باہر نہ بھیجیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی