گجرات میں سیلاب میں ریسکیو کشتی خراب ہوگئی جس کے بعد اہلکار نے سجاد علی کا گیت گاکر مشکل سے آگاہ کیا۔یہ واقعہ گجرات کے کٹھالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پیش آیا جہاں ریسکیو اہلکاروں کی کشتی خراب ہو گئی۔ کشتی اس وقت خراب ہوئی جب وہ سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے تھے تاہم ا س دوران کشتی میں سوار ریسکیو اہلکار وقت کاٹنے کے لئے گانا گا کر ایک دوسرے کو محظوظ کرتے رہے۔ایک ریسکیو اہلکار نے معروف گلوکار سجاد علی کا گانا ' میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں' گنگناکر اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔ریسکیو اہل کاروں کے مطابق سیلاب میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرتے ہوئے کشتی کی موٹر خراب ہو گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی