i پاکستان

میاں چنوں،مردہ قرار دیا جانیوالا شخص 1ماہ بعد زندہ گھر واپس پہنچ گیا،اہلخانہ خوشی سے نہالتازترین

July 12, 2025

میاں چنوں میں ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر تدفین کر دینے والا شخص زندہ گھر واپس پہنچ گیا۔ وزیر نامی شخص کی نعش ملنے پر اہل خانہ نے تدفین کر دی تھی، زندہ گھر واپس پہنچنے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائو ں میں ایک ماہ قبل مردہ قرار دے کر دفن کئے جانے والا شخص زندہ گھر لوٹ آیا، ایک ماہ قبل گھر والوں کو اطلاع ملی کہ وزیر وفات پاگیا ہے جس کی لاش ملی ہے، ورثا نے لاش وصول کر کے شناخت کر کے تدفین کر دی تھی۔گزشتہ ایک ماہ سے سوگ میں مبتلا گھر میں وزیر نامی شخص اچانک واپس آگیا جس پر وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ اور فاتحہ خوانی کے لئے موجود افراد ہکے بکے رہ گئے۔ وزیر کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق ایک ماہ قبل جس شخص کی تدفین کی گئی وہ ہو بہو وزیر سے ملتا جلتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی