i پاکستان

مٹیاری،موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ، گاڑی نے 2 افراد کچل دیئےتازترین

August 15, 2025

مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ دینار شاخ کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔حکام کے مطابق سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نے دونوں افراد کو کچل دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی