i پاکستان

میجر عزیز بھٹی شہید کی بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے،وزیر داخلہ محسن نقویتازترین

September 12, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔میجر عزیز بھٹی کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی جرات، دلیری اور وطن سے محبت کی داستان تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی جرات اور دلیری نے مکار دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، انہوں نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستان لکھی جو تاریخ کے سینے پر نقش ہو چکی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم اس عظیم سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے جو ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا، لاہور پر دشمن کی یلغار کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہونے والا یہ بہادر افسر آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے لاہور کی فضاں میں بہادری کی نئی داستان رقم کی، وہ دشمن کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے، ان کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی