i پاکستان

مخالفین تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں ن لیگ کے کام نظر آئیں گے، امیر مقامتازترین

November 26, 2025

وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں ملک میں مسلم لیگ ن کے کام نظر آئیں گے، نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کیلئے کوئی کام کریں، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا گڑھ خیبرپختونخوا کو مانا جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی و زیر نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہری پور کی عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر واقعی تبدیلی لائے ہیں جبکہ ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن نے ہر جگہ کلین سویپ کیا۔امیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا امیداوار 40 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہارا، خیبرپختونخوا کے عوام کی جتنی تعریف کریں اتنی کم ہے، جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے محافظ رہے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پارٹی کو جب بھی موقع ملا انہوں نے عملی طور پر ثابت کر دیکھایا، ہماری خواہش ہے گلگت بلتستان کے بھی ہر ٹائون میں ترقی ہو، تاہم گزشتہ حکومت نے وقت ضائع کرنے کے علاوہ یہاں کچھ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی