پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز مکمل بحال کر دی گئی ہیں۔ جاری باین میں ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سے پی ٹی سی ایل سروسز میں تعطل آ گیا تھا تاہم اب اس تعطل کو دور کر لیا گیا ہے، اور سروسز بحال ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز سست ہونے سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی