i پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہتازترین

December 18, 2024

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا جبکہ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ میں دھند اور اسموگ متوقع ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ میں مطلع جزوی آلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں بارش وبرفباری برفباری ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی