i پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکانتازترین

May 03, 2025

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان، لیہ، بھکر، تونسہ، راجن پور اورڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ژوب، موسی خیل، بارکھان،کوئٹہ، قلات، سبی اورخضدار میں بارش کی توقع ہے۔ سکھر،گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد، خیرپوراور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں جو 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی اور حبس کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی