ملک کے تمام ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انتظامی مسائل کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہے، فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام ائیر پورٹس سے 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد کی 42، لاہور کی 36، کراچی کی 34، سیالکوٹ 11، ملتان 8، فیصل آباد 6، پشاور 8 اور کوئٹہ کی چار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکی ہیں۔ آپریشن معطلی کی وجہ سے گزشتہ روز 400 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 130 منسوخ اور 24 متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا۔کشیدہ صورتحال اورفضائی حدود کی بار بار بندش سے خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان میں فلائٹس آپریشن معطل کردیا،ایئرلائنز کیمطابق مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر آپریشن بند کیا گیا۔ایئرلائنزکا کہنا ہیکہ کنیکٹنگ پروازوں سے پاکستان جانے والے مسافروں کو اجازت نہیں،معطل پروازوں کے مسافروں سیگزارش ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نہ پہنچیں،صورتحال بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول کیمطابق جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی