ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66014بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں0.05فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65975بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2917ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2750ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق8دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار27 ہزار288بیرل ، پی پی ایل 10ہزار239بیرل ، ماڑی گیس 1000بیرل اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط پیداوار4532بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 8 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار609، پی پی ای536،ماڑی گیس 872اورپی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار46ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی