i پاکستان

ملتان میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،14 ہزار سے زائد گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لیتازترین

August 15, 2025

پنجاب کے شہری مردہ مرغی کے گوشت کے بعد ہزاروں کی تعداد میں گندے انڈے کھانے اور خراب گوشت سے بچ گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں 14 ہزار سے زائد گندے انڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی جبکہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا، خراب انڈوں کو فوری تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ناگ شاہ چوک پر کی گئی جبکہ سپلائرز کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔قبل ازیں، ساہیوال میں کوٹ خادم میں کارروائی کے دوران بیمار و لاغر جانوروں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی موجودگی میں ناقص و مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا۔اتھارٹی نے بتایا کہ بیف شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف تھانہ فرید ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی