i پاکستان

منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتویتازترین

November 03, 2022

لاہورہائیکورٹ میں منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے اے این ایف پراسیکیوٹر کے التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت 30 نومبر کو اے این ایف کے پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا۔ مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مقف پیش کیا کہ حنیف عباسی کو جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کیا گیا۔ وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ اسپشل جج راولپنڈی نے حنیف عباسی کو 14 سال قید کی سزا سنائی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سزا پر عمل درآمد معطل کررکھا ہے، ابھی تک اپیل کا فیصلہ نہیں ہوا۔ وکیل حنیف عباسی نے استدعا کی کہ اب عام انتخابات قریب آ چکے ہیں، سزا کیخلاف اپیل کا حتمی فیصلہ کیا جائے اورعدالت سزا کیخلاف اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی