i پاکستان

موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرارتازترین

August 11, 2025

موٹروے پولیس نے مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دے دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، بسیں،کوچز اور دیگر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کیلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی