i پاکستان

موسم کی خرابی، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثرتازترین

August 20, 2025

شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ عملے کے رات ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکنے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ جس کے باعث پروازویں متاثر ہوئیں۔ جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونے والی متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گیں، قومی ایئر لائن نے کراچی اسلام آباد پرواز پی کے 300 اور اسلام آباد کراچی پرواز پی کے 301 پہلے ہی منسوخ کر دی تھی ۔ کراچی سے رات بین الاقوامی پرازیں آپریٹ ہوئی لیکن مسافروں کی بہت کم تعداد ایئر پورٹ پہنچ سکی، سیکڑوں مسافر اپنی پرواز نہ لے سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی