مردان میں چارسدہ روڈ پر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا ۔ مردان پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث تھے، پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی