وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹوکیو میں کار سازکمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے کارسازکمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر سے بھی ملاقات کی، مریم نوار نے جاپان کو ہائبرڈ کاروں کی پنجاب میں تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت دی۔اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ہائی اسپیڈٹرین کے ذریعے نئے دور کا آغازکریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی