پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں بہن کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر 2 بااثر افراد نے نوجوان پر تشدد اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔بااثر افراد نے زخمی نوجوان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی جبکہ تشدد سے نوجوان کی دوسری ٹانگ بھی شدید متاثر ہوئی۔زخمی نوجوان کی والدہ نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ ملزمان ان کی بیٹی کو ہراساں کرتے اور آوازیں کستے تھے، 18 اگست کو بیٹے نے منع کیا تو ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ معذور ہوگیا۔والدہ کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کی طلبگار ہیں اور پولیس ان کے بیٹے کو انصاف فراہم کرے۔پولیس کے مطابق تھانہ قریشی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی