ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دونوں میاں بیوی کے لئے شکیل احمد کو نیا اسٹیٹ کونسل مقرر کر دیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان میاں بیوی نے اسٹیٹ کونسل تبدیل کرنے کی استدعاکی،عدالت نے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کیلئے اسٹیٹ کونسل تبدیل کر دیا۔ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ نے عدالت کی جانب سے پہلے مقرر کئے گئے اسٹیٹ کونسل پر اعتراض کیا تھا ان کے وکلا نے اسٹیٹ کونسل کی حمزہ شہبازکے ساتھ تصاویر پیش کیں،اورسیاسی وابستگی کے باعث اسے ہٹانے کا کہا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی