نادرا نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 جاری کر دیا ہے جس میں عوام کی سہولت کے لیے نئی خصوصیات شامل ہیں۔نادرا کے مطابق اپ ڈیٹ شدہ ایپ میں ایک بہتر ڈیش بورڈ، مزید موثر سرچ آپشن اور شناختی کارڈز کی منسوخی کا تیز رفتار طریقہ شامل کیا گیا ہے۔ ایپ کی تمام خصوصیات کو اب انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں لیبل کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے رہائشی افراد بھی آسانی سے فائدہ اٹھا سکیں۔اہم بہتریوں میں ایپ کے اِن باکس کے ذریعے درخواست کی پیشرفت کا پتہ لگانے کی سہولت اور مخصوص اضلاع میں یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن وفات کی رجسٹریشن شامل ہے۔ نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی سہولیات کے حصول کے لیے ایپ کا تازہ ترین ورژن ڈائون لوڈ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی